عورت محبت ؛ آرام ؛ سکون ؛ وفا اور وقت آنے پر جان بھی قربان کرنے والی ہے_5 خوبیوں والی عورت جس مرد کے حصے میں آگئ یہ دنیا ہی جنت ہے۔
دوسری طرف جو بگڑی ہو عورت نظر آئے گی اس کو بگاڑنے میں پہلا اور بڑا کردار مرد کا ہوگا_ ظاہر ہے عورت بھی قصور وار ہے_ پہل مرد کرتا اور کرواتا ہے_ آخری بات 24 سال سے قرآن کا نالائق طالب علم ہوں_ اللہ نے جو عورت کے حقوق بتائے ہیں قرآن میں جب معاشرے کو دیکھتا ہوں ان بتائے اصولوں پر عمل کے حوالے سے تو بگاڑ کی وجہ سمجھ اجاتی ہے آسانی سے _ کوئ بھی بات کسی بھی بہن بھائ کو بری لگی ہو تو معاف کردینا_اللہ پاک ہم سب کو ایک دوسرے کے حقوق سمجھنے اور ان پر عمل کی توفیق عطا فرمائے_ آمین