cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

کیسے جی رہے ہو

(Topic created on: 01-26-2023 09:56 PM)
81 Views
Shoaibitahir
Active Level 7
Options
Galaxy Gallery
آدھی رات میری آنکھ کھلی فورا میسج کیا کوئی دو منٹ بعد رپلائی آ گیا جی میری جاں کیا ہوا ؟ اب کی دفعہ حیران ہونے کی باری میری تھی.
مین. آپ جاگ رہی ہو ابھی تک؟
وہ۔ نہیں سو رہی ہوں 
مین. سوتے ہوۓ میسج کیسے کر رہی ہو؟
وہ. پہلے یہ بتاؤ مجھے آپ کیوں کہا؟
اور کہاں گم ہو گٸے تھے بات کرتے کرتے ؟
لگتا ہے پھر سو گئے.... 
صبح پانچ بجے میری آنکھ کھلی اور قریب کوئی 18 میسج دیکھے ہڑبڑا کے اٹھا اور ہر میسج کے بدلے ایک میسج کر دیا
وہ میں سو گیا تھا ایک تو میں بھی نہ کبھی سدھر نہیں سگتا اب سوئی رہنا پلیز ساری رات جاگی ہو 
ایک منٹ بعد رپلائی آ گیا
کیوں میری جاں نماز تو نہیں چھوڑ دیا نہ اور مجھے 5سالوں میں یہ پتا لگ چکا ہے کہ تم بات کرتے کرتے سو جاتے ہو تو میں اس لیے نہیں سوتی کہ تم اگر میسج کرو اور میں سو رہی ہوں تو تم دوبارہ سو نہیں سکو گے
مین. اف توبہ ہے ایسا کیوں کرتی ہو
وہ. کیوں کے تم میرا سکون ہو. 
آج اسے مجھ سے بچھڑے پورے 3 سال ہو گۓ اب تو میں ساری رات نہیں سوتا اور زندگی کے وہ 9 سال آنکھوں کے سامنے کسی فلم کی طرح چلتے رہتے ہیں آہیں اور سسکیاں اسی کا نام لیتی ہیں . زندگی گھٹن سی لگتی ہے ایسی گھٹن جو نہ مرنے دیتی ہے نہ جینے. آج بھی اس کے الفاظ کانوں میں گونجتے ہیں. 
سنو تم میری جاں ہو کبھی رونا مت تمہاری آنکھیں مجھے میری خوشیوں کا عکس لگتی ہیں.

image


یہ سب کہنے والی نے اب کبھی مڑ کر حال تک نہیں پوچھا کہ کیسے جی رہے ہو آج کل؟؟
2 Comments
za3434
Active Level 1
Galaxy Gallery
Great
Shoaibitahir
Active Level 7
Galaxy Gallery
Thanks
0 Likes