cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

Android 15 requirements

(Topic created on: 07-21-2025 10:38 AM)
113 Views
Ali_Hassan_Sahu
Active Level 4
Options
Galaxy A
گوگل نے اینڈرائیڈ 15 کے ساتھ نئی ہارڈویئر Requirements متعارف کرا دیں ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق، اب اسمارٹ فونز کو گوگل موبائل سروسز (GMS) کی سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے لیے کم از کم 32GB اسٹوریج ہونا ضروری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کم Specification والے بجٹ ڈیوائسز کو اینڈرائیڈ 15 کے لیے آفیشل سپورٹ نہیں ملے گی۔

ایک اہم شرط یہ ہے کہ 32GB اسٹوریج میں سے کم از کم %75 Storage سسٹم لے گا جس میں صرف Operation System اور System ایپس ہی 25 GB تک Storage لیں گی۔ یعنی User کی استعمال کے لیے صرف 5 6 GB تک ہی Memory بچے گی۔
اس سے پہلے یعنی Android 13 14 سے پہلے والی موبائل ڈیوائسز میں سسٹم سروسز 32GB میں سے صرف 12 13 GB سٹوریج ہی لیتی تھیں اور User کے لیے 15 16 جی بی تک Storage بچ جاتی تھی۔

اس کے علاوہ RAM کی Requirements بھی Strong کر دی گئی ہے۔ 2GB سے کم ریم والے ڈیوائسز GMS چلانے کے اہل نہیں ہوں گے۔ جبکہ 2GB یا 3GB ریم والے فونز کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ Android Go ایڈیشن چلائیں، جو کم Requirements کے فونز کے لیے تیار کیا گیا ایک ہلکا پھلکا ورژن ہے۔

مزید یہ کہ، اینڈرائیڈ 16 کے بعد 4GB ریم والے ڈیوائسز کو بھی صرف Android Go پر ہی چلنے کی اجازت ہوگی، جس سے مکمل اینڈرائیڈ کے لیے کم از کم معیار 6GB ریم تک بڑھا دیا جائے گا۔

یہ تبدیلیاں گوگل کی بہتر کارکردگی اور ڈیوائسز میں یکسانیت لانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ چونکہ موبائل ایپس اور سروسز وقت کے ساتھ زیادہ Resources چاہیے ہوتے ہیں، اس لیے گوگل کا مقصد کمزور ڈیوائسز پر ناقص یوزر ایکسپیرینس کا خاتمہ کرنا ہے۔۔۔۔۔۔

اس لیے اب کوشش کریں کہ جو بھی نیا موبائل لیں اس میں کم سے کم 6GB RAM اور 128GB تک Storage لازمی ہو تا کہ آنے والے چند سال آپ اسے استعمال کر سکو۔

 تحریر: سید اسد جمیل
0 Comments