cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 

Original topic:

🤪ایک تلخ لیکن سچی حقیقت

(Topic created on: 12-28-2020 11:25 PM)
113 Views
BilalAwais
Active Level 2
Options
Community Guidelines
ایک بھائی میڈیکل سٹور گیا. اس کی بیگم گاڑی میں بیٹھی تھی. بندے کا بل بنا 198 روپے.

 دکاندار نے بھائی سے کہا: " بھائی... میرے پاس 2 روپے کا سکہ نہیں ہے. آپ کہیں تو ایک گولی پیناڈول کی ڈال دوں؟" 

وہ گاڑی میں بیٹھی اپنی بیگم کے پاس گیا اور ماجرا سنایا. وہ بولی پیناڈول کی ضرورت نہیں، اسے کہو پونسٹان فورٹ دے دے.

 یہ دیکھ کر دکاندار کو شرارت سوجھی. اس نے کہا: " بھائی وہ تو 3 روپے کی گولی ہے. آپ ایک روپیہ اور دیں." 
بھائی کے پاس ایک روپے کا سکہ نہیں تھا. وہ واپس اپنی بیگم کے پاس گیا اور دوبارہ روداد سنائی. وہ بولی: " اچھا تو پھر بروفن لے لو." 

بھائی دوبارہ دکاندار کے پاس آیا. " سوری بھائی وہ بھی 3 روپے کی ہے." وہ پھر واپس گیا تو بیگم بولی کہ اس سے کہو کہ 1 روپیہ چھوڑ دے. دکاندار بولا کہ آپ 2 روپے چھوڑ دو.

 وہ واپس مڑنے ہی لگا تھا کہ دکاندار کو اس کی حالت پر رحم آ گیا اور اس کی زن مریدی پر داد دیتے ہوئے اسے پونسٹان فورٹ کا پورا ایک پتا دے کر رخصت کردیا. 

------ ۔زندگی سب کی یہی ہوتی ہے تھوڑی بہت کمی بیشی کے ساتھ-🤣🤣
0 Comments